ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیرالہ میں گرفتامحمدحنیف کو ممبئی پولیس کی حراست میں بھیجا گیا

کیرالہ میں گرفتامحمدحنیف کو ممبئی پولیس کی حراست میں بھیجا گیا

Sun, 14 Aug 2016 20:11:51    INS India

ممبئی،14اگست؍(آئی این ایس انڈیا)دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس )کے ساتھ تعلقات ہونے کے الزام میں کیرالہ میں گرفتار کئے گئے ایک اسلامی اسکالر کو آج ممبئی پولیس کی حراست میں بھیج دیاگیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم محمد حنیف کو ممبئی لایا گیا اور ایک عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے حنیف کو 20اگست تک کیلئے پولیس کی حراست میں بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق وایناڈ کے کمبلککڈ کے رہنے والے حنیف کو جمعہ کی رات حراست میں لیاگیا۔انہوں نے کہا کہ حنیف پر کیرالہ سے لاپتہ ہوئے 21لوگوں میں سے 11کو بنیاد پرست بنانے کا الزام ہے۔شبہ ہے کہ کیرالہ سے لاپتہ ہوئے وہ لوگ آئی ایس میں شامل ہو گئے ہیں۔لاپتہ نوجوانوں میں سے ایک اشفاق کے والد نے حال ہی میں متنازعہ مبلغ ذاکر نائیک کے اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایک ملازم ارشید قریشی، رضوان خان، حنیف اور دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔شکایت کی بنیادپرپلی نے غیر قانونی سرگرمیاں سراغ لگانا قانون اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیاتھا۔قریشی اور خان کو کیرالہ پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔


Share: